the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
کرنول میں جلسہ تقسیم انعامات۔ اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر کاخطاب
کرنول ۔ 21 جنوری (اعتمادنیوز) کے وی آر گورنمنٹ جونیئر کالج کے احاطہ میں این ایس ایس کے زیراہتمام ’’مرضی سے محنت کرو‘‘ کے زیرعنوان کالج کی طالبات کے لئے تقریری مقابلے منعقدکئے گئے۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹرکرنول مسٹر راما سوامی نے کہاکہ اگر سحت محنت و لگن سے تعلیم حاصل کی جائے تو کوئی بھی چیز حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے اچھا کام پڑھنا اور پڑھانا ہے۔ تعلیم یوں ہی حاصل نہیں ہوتی بلکہ محنت و لگن سے حاصل ہوتی ہے۔ حصول تعلیم کیلئے طلبہ کو اپنی مرضی سے محنت کرنی ہوگی۔ راما سوامی نے رضاکارانہ تنظیموں کے ذمہ داروں کومشورہ دیاکہ وہ مختلف کارآمد اختراعی تراکیب پر عمل



کرتے ہوئے طلبہ بالخصوص طالبات کی تخلیقی صلاحیت کو اجاگر کریں۔ صدرنشین عبدالحفیظ خاں میموریل ٹرسٹ جناب عبدالعزیزخاں نے کہاکہ خوشی سے محنت کرنے سے اپنی پوشیدہ صلاحیت کو اجاگر کیا جاسکتا ہے ۔ این ایس ایس آفیسربی شمس الدین کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ ایک طویل عرصہ سے طالبات کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگرکرنے میں مصروف ہیں۔ اس موقع پر بہتر مظاہرہ کرنے والی 46 طالبات میں راما سوامی کے ہاتھوں انعامات تقسیم کئے گئے۔ کالج کی طالبہ فریدہ بانوکی قرات کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا۔ لکچرار ہارون رشیدکے شکریہ پر جلسہ اختتام کوپہنچا۔ پرنسپل کالج مسٹر جی لالپا‘ لکچرار جناب محمدفاروق باشاہ اوررکن رائلسیما اُردو ایجوکیشنل کمیٹی جناب سیدمحمودکے علاوہ اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد شریک جلسہ رہی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.